کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔قلات، خضدار، پشین، قلعہ عبداللہ اور خاران میں جم کر بادل برسے، کیچ، تربت، پنجگور، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ اور کچھی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، گوادر، آواران،پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ،حب اور بارکھان میں بھی برسات ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

