ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو کی ہدایت پر خاران میں رمضان سستا بچت بازار کا انعقاد

خاران ( نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی )ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کے خصوصی ہدایت کے روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خاران و پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین خادم حسین کھوسہ کے زیر صدارت رمضان المبارک کے بابرکات مہینے میں عوام کو رمضان سستا بچت بازار کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایچ او خاران عبدالباقی سیاپاد۔ انجمن تاجران خاران کے صدر شیخ منیر احمد میونسپل کمیٹی کے ریاض احمد سمیت دکانداراں سبزی۔ گوشت۔دودھ فروش۔آٹا ڈیلرز سول سوسائٹی کے نمائندگان ودیگر شریک تھے اجلاس میں رمضان المبارک کے بابرکات مہینے میں عوام الناس کو اشیاء خوردونوش معیاری اور سستے داموں میں ریلیف فراہم کرنے کا عزم کیا گیا اور انمجن تاجران خاران کے تعاون سے رمضان المبارک کے دوران سستا بچت بازار کا مقصد عوام کو بروقت زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانا ہیں اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ خاران بھرپور اپنا کردار ادا کریگا جبکہ سبزی منڈی میں رمضان المبارک سستا بچت بازار کا اسٹال لگایا جائے گا جس میں اشیائے خوردونوش اور گوشت ۔آٹا ودیگر ضرورت کے سامان مناسب قیمتوں میں وافر مقدار میں فروخت ہوگا رمضان المبارک کے سستا بچت بازار سمیت سبزی منڈی میں پھل فروٹ کھجور و مرغی فروشوں سے سرکاری نرخ نامہ دریافت کرکے چیک کی جائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خاران و پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین خادم حسین کھوسہ نے واضح ہدایات کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر کوئی کثر نہیں چھوڑا جائیگا جو متعلقہ منافع سے ہٹ کر مہنگا فروشی کریگا اسکے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جاہیگا اور انہیں باری جرمانہ عائد کیا جاہیگا رمضان سستا بچت بازار کے سیکورٹی و صفائی کے صورتحال پر میونسپل کمیٹی عملہ کو ہدایت جاری کی کہ تمام دکاندار جو رمضان سستا بچت بازار میں دستیاب وسائل کے تحت حصہ لے رہے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی معاونت فراہم کرنے پر کوشاں ہے انھوں نےکہا کہ ہم انجمن تاجران خاران سے یہی امید رکھتے ہیں کہ وہ رمضان المبارک کے بابرکات مہینے میں عوام کو ریلیف دینے میں بھرپور کردار ادا کریں جبکہ رمضان سستا بچت بازار میں اشیائے خوردونوش کے قیمتیں مناسب ہونگے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ خاران بالخصوص ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کی واضح ہدایات ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکات مہینے میں ذخیرہ اندوزی اور گران فروشی کرنے والوں کے خلاف سختی سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں