خاران( نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی )،کمشنر رخشان ڈویژن محبوب احمد اچکزئی سے نصیر کبدانی لبزانکی دیوان خاران کے وفد نے صدر شاہ جی شمیم کی قیادت میں ملاقات کی، وفد میں ڈاکٹر شکور زاہد، سفرخان راسکوئی، قیوم سادگ، محمد عیسیٰ محمد حسنی مسعود پنڈگ، شہزاد سلیم، اور محمود پیرک شامل تھے، وفد نے کمشنر رخشان ڈویژن محبوب احمد اچکزئی کو نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کی کارکردگی کے حوالے سے بریفننگ دی، اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویژن محبوب احمد اچکزئی نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی کہ خاران میں زبان و ادب کی ترویج کے لئے نصیر کبدانی لبزانکی دیوان جیسا ایک منظم ادارہ موجود ہیں،جہاں پر نوجوانوں کو زبان اور ادب کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے، زبان وادب کے حوالے سے اس طرح کی مثبت سرگرمیاں معاشرتی بہتری کے لئے سنگ میل ہیں، انہوں نے بہت جلد نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے دفتر کا دورہ اور مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی، اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویژن کو نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کی طرف سے شائع کی گئی کتابوں کا سیٹ بھی پیش کیا گیا،

