اوستہ محمد (عابدعلی) منجھو شوری پولیس کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، قتل کیس کے دو مفرور گرفتارمنجھو شوری اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ نصیرآباد کے ایس پی اسداللہ ناصر کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل منجھو شوری حاجی امیر جان مگسی کی نگرانی میں ایس ایچ او منجھو شوری شاہ بخش سولنگی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد دو مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او شاہ بخش سولنگی نے الہی بخش ساسولی، محبوب سولنگی، ظفر علی، منظور احمد

