سبی (این این آئی)بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز سبی کے مشرق میں 125 کلومیٹر دور تھا۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

