وشاکاپٹنم(این این آئی) مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکٹ کے میدان تک بھی پہنچ گیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پِچ رپورٹ کے لیے بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کردیا۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے 10 ویں میچ سے قبل بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان متھالی راج پِچ رپورٹ پیش کرنے کیلئے آئیں تو انہوں نے کہا کہ پِچ رپورٹ کے لیے ان کے ساتھ گوگل جیمنائی بھی موجود ہے۔متھالی نے اپنے فون پر جیمنائی کے لائیو فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کیمرے کے ذریعے پِچ کو دکھایا اور جیمنائی سے کہا کہ ہم ایک ون ڈے میچ کے لیے اے سی اے وی ڈی سی اے اسٹیڈیم وشاکا پٹنم میں موجود ہیں، اس وقت یہاں کا موسم گرم اور مرطوب ہے، تم اس پِچ کے بارے میں کیا کہتے ہو؟گوگل جیمنائی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے یہ پِچ بیٹرز کے لیے موزوں رہے گی، پِچ ہموار اور سیدھی ہے اور اس پر زیادہ گھاس بھی نہیں ہے، گرم اور مرطوب موسم کا مطلب ہے کہ بال بہت زیادہ سوئنگ نہیں ہوگا اور ممکن ہے کہ ایک ہائی اسکورنگ میچ دیکھنے کو مÇلے۔اس کے بعد متھالی نے اپنے تجزیے میں بھی کہا کہ یقینی طور پر یہ بیٹنگ کے لیے ایک اچھی پِچ ہے اور ایک ہائی اسکورنگ میچ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- باباکوٹ کے علاقے میں مسلح ڈاکووں اور عوام و پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈکیت پکڑ لیا
- ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے مسافر کوچ سے سپاری،پان پراگ،غیر ملکی سگریٹ اوردیگر نان کسٹم سامان برآمدکرکے کوچ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور سمیت3افراد کو گرفتار کرلیا
- خان زمان کے بھانجے علاؤالدین مینگل انتقال کرگئے
- مسلم لیگ (ن) میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے اور پارٹی خواتین کی سیاسی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مواقع فراہم کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- مجوزہ قانون کو حتمی شکل دینے سے قبل مقامی ماہی گیروں، تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو خصوصی اہمیت دی جائیگی،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- مقتدرہ کے اشاروں پر چلنے والی حکومت نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا، مولانا عبدالرحمن رفیق
- بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجود پسماندگی اور غربت کا شکار ہے،سینیٹر مولاناعبدالواسع
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کاگورندر و ماشکیل میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- سعودی اتحادی فوج نے ریاض پر حوثیوں حملوں کے دعوے کو ’گمراہ کن‘ قرار دے دیا
- طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت مزید تیز

