کوئٹہ(این این آئی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ مشاورتی/سپریم کونسل کے اعلان کردہ غیر آئینی کنونشن کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ایک الیکٹڈ کابینہ کی عدم موجودگی میں مشاورتی/سپریم کونسل کی جانب سے پالیسی بیان، پریس کانفرنس، کنوینشن یا اس نوعیت کی دیگر سرگرمیوں کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشاورتی/سپریم کونسل جمہوری طرز پر نئی کابینہ کی تشکیل کیلئے ڈاکٹر کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی بجائے کنوینشن کے نام پر ڈرامہ رچا کر تنظیم پر قبضہ برقرار رکھنا چاہتی ہے کابینہ تحلیل ہونے کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے موبلائزیشن کرنے کے بجائے، ان غیر آئینی سرگرمیوں کے ذریعے تنظیم کو مزید تقسیم کیا جا رہا ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ محکمہ صحت اور صوبائی حکومت کے جانب سے ڈاکٹروں کے ساتھ اختیار کیے گئے انتہائی نامناسب رویے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیاہے کہ انتخابات سے پہلے اور الیکٹڈ کابینہ کی غیر موجودگی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے نام سے ہونے والی ہر قسم کی سرگرمی غیر آئینی قرار دی جائے گی۔بیان میں کہا گیاہے کہ تنظیم کو موجودہ آئینی بحران سے نکالنے کے بجائے، مشاورتی/سپریم کونسل اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے تنظیم کو مزید کمزور کرنے پر تْلی ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ محکمہ صحت کی میجر اسٹیک ہولڈر تنظیم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کا واحد راستہ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہیں تمام ممبران سے اپیل ہے کہ وہ ان غیر آئینی سرگرمیوں کی مکمل طور پر حوصلہ شکنی کریں اور ایک الیکٹڈ کابینہ کے قیام تک کسی بھی غیر آئینی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- لاہور: غیر رجسٹرڈ سکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ
- پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا، ایک سال میں 5 ہزار 904 ارب کا اضافہ

