ناک آئوٹ لیگ نائٹ ٹورنامنٹ، بی ٹی کے اسٹارزکی فائنل میں رسائی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ناک آئوٹ لیگ نائٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر منعقد ہوا۔ جس میں جیوایکسزکرکٹ کلب کا مقابلہ بی ٹی کے اسٹارزکے درمیان ہوا۔ بی ٹی کے اسٹارز نے سیمی فائنل میں جیو ایکسز کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔۔ جیو ایکسزکرکٹ کلب کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 114 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔۔ وسیم 44،حمزہ علی 18رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جمعہ خان چار، نوید بلوچ3اور یاسر خان نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بی ٹی کے اسٹارز نے 115 رنز کا ہدف 12 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بی ٹی کے اسٹارز کی جانب سے سبزل بلوچ نے 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ عمر فاروق نے 38 رنز بنائے۔علی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مہمان خصوصی، سماجی رہنمااحمد چوہان، شیخ ساجد کریم
سردارکامران خان ترین تھے۔ مہمان خصوصی احمد چوہان نے کہا کہ نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، بس اچھی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ کراچی کو اسپورٹس سٹی بنا کر دم لیں گے۔ شہر میں کرکٹ کے سیکڑوں ٹورنامنٹس کھیلے جارہے ہیں۔ نوجوان ہوٹلوں اور گلیوں میں بیٹھ کر وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ یوتھ کوصحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے۔ بی ٹی کے اسٹارز کو فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، امید ہے فائنل میں بھی دونوں ٹیمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر شائقین کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں