نئی دہلی (این این آئی)آسٹریلوی فیلڈر ٹریوس ہیڈ کیچ کرنے کیلئے بال مانگتے رہ گئے مگر بھارتی بیٹر آکاش دیپ نے ان کی بات نہ سنی اور بال زمین پر پھینک دی۔سوشل میڈیا پر ٹریوس ہیڈ اور آکاش دیپ کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں آکاش دیپ حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آؤٹ ہونے سے بچنے کی کوشش میں کامیاب رہے، انھوں نے ٹریوس ہیڈ کے اصرار کے باوجود گیند ان کے ہاتھ میں نہیں دی۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ایک ٹیسٹ میچ کی وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آکاش دیپ کریز پر بیٹنگ کیلئے موجود ہیں۔بیٹنگ کے دوران ایک گیند ان کے بیٹ سے لگ کر پیڈز میں جاپھنستی ہے، بالکل ان کے سامنے لیگ سائیڈ پر بیٹ اینڈ پیڈ کیچ کیلئے کھڑے فیلڈر ٹریوس ہیڈ ان سے مسکراتے ہوئے بال مانگتے ہیں تاہم آکاش حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بال ان کے ہاتھ میں دینے کے بجائے اسے زمین پر ان کے سامنے پھینک دیتے ہیں اور پھر ان سے معذرت کرتے ہیں۔اننگز کے اختتامی مراحل میں ٹریوس ہیڈ اور آکاش دیپ کے درمیان پیش آنے والے اس مزاحیہ واقعے کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس پر کرکٹ مداح اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- باباکوٹ کے علاقے میں مسلح ڈاکووں اور عوام و پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈکیت پکڑ لیا
- ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے مسافر کوچ سے سپاری،پان پراگ،غیر ملکی سگریٹ اوردیگر نان کسٹم سامان برآمدکرکے کوچ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور سمیت3افراد کو گرفتار کرلیا
- خان زمان کے بھانجے علاؤالدین مینگل انتقال کرگئے
- مسلم لیگ (ن) میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے اور پارٹی خواتین کی سیاسی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مواقع فراہم کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- مجوزہ قانون کو حتمی شکل دینے سے قبل مقامی ماہی گیروں، تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو خصوصی اہمیت دی جائیگی،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- مقتدرہ کے اشاروں پر چلنے والی حکومت نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا، مولانا عبدالرحمن رفیق
- بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجود پسماندگی اور غربت کا شکار ہے،سینیٹر مولاناعبدالواسع
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کاگورندر و ماشکیل میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- سعودی اتحادی فوج نے ریاض پر حوثیوں حملوں کے دعوے کو ’گمراہ کن‘ قرار دے دیا
- طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت مزید تیز

