شزا فاطمہ خواجہ کا آئی ٹی پارک اسلام آباد کا دورہ،جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کو خوش آئند قرار دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے آئی ٹی پارک اسلام آباد کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔منگل کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری کردہ بیان کے مطابق دورے کے دوران شزا فاطمہ کو آئی ٹی پارک کی تعمیراتی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی،پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور وزارت آئی ٹی کے حکام بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آئی ٹی پارک رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں مکمل ہو، آئی ٹی پارک نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروباری مواقع کا مرکز بنے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں