تربت (این این آئی) چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے ہیومن سینٹرک اسمارٹ کمپیوٹنگ ]ICHCSC 2025[میں یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کیفکلٹی ممبراور ایکٹنگ چیئرپرسن ڈاکٹر راشد علی کی جانب سے پیش کردہ تحقیقی مقالے کوبہترین کانفرنس مقالہ اور بہترین سیشن مقالہ ایوارڈز سے نوازا گیا۔ یہ کانفرنس 10 اور 11 اکتوبر 2025 کو آن لائن منعقد ہواتھا۔ایوارڈ یافتہ تحقیقی مقالے کا عنوان “Integrated Particle Filter Approach for Enhanced Indoor Robot Localization Using Multi-Sensor Fusion” تھا۔ اس مقالے کے مرکزی مصنف ڈاکٹر راشدعلی ہیں جبکہ شریک مصنفین میں ویتنام کی ڈوئی ٹان یونیورسٹی کے ڈاکٹر آنند نییئر، برطانیہ کی یونیورسٹی آف گریٹر مانچسٹر کے ڈاکٹر سیلسٹین ایونڈی اور چین کی ڑی جیانگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر الحسن علی خان شامل ہیں۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ڈاکٹر راشد علی کا یہ تحقیقی مقالہ اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ تربت یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران تحقیق کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر نہ صرف سوشل سائنسز، نیچرل اینڈ بیسک سائنسز میں بلکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت ]اے آئی [کے میدان میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق عالمی سطح پر ڈاکٹر راشد کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ تربت یونیورسٹی کو عالمی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور سینسر پر مبنی لوکلائزیشن ریسرچ جیسے جدید تحقیقی شعبوں میں نمایاں مقام اور پہچان ملا ہے۔یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرگل حسن، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے ڈاکٹر راشد علی کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے تربت یونیورسٹی جلد عالمی سطح پر اے آئی کے میدان میں اپنی شناخت بنائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پی ایم اے بلوچستان بی آر اے کے ناروا ٹیکس اور رجسٹریشن کی شرط کو یکسر مسترد کرتی ہے،ڈاکٹر نعیم زرکون
- علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایچ او محمدانور کھوسہ
- معاشرے میں کرپشن اور بدعنوانی ایک ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے،لالہ یوسف خلجی
- بلوچستان کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات،ضروری سامان کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،سیکرٹری سکولز لعل جان جعفر
- جاپانی قونصل جنرل ندیم شاہ سے ریفارمز سوشل نیٹ ورک وفد کی ملاقات
- صوبائی حکومت ترقی اور عوامی فلاح کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کو بھی اپنی پالیسیوں کا اہم حصہ بنا چکی ہے،صوبائی مشیر نسیم الرحمان خان ملاخیل
- علم و ادب سے گہرا لگاؤ اور کتابوں سے وابستگی کسی بھی باحیات اور بیدار معاشرے کی روح ہوتی ہے،وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی
- وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا اظہارتعزیت
- بلوچستان کے نوجوان صلاحیت، محنت،عزم کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
- وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات

