راولپنڈی (این این آئی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزجنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنا لئے،ٹونی ڈی زورزی 55 رنز،ایڈن مارکرم 32،ریان رکلٹن 14 اور ڈیوڈ ٹریوس بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے،ٹرسٹن سٹبز 68 رنز اور ویریانے 10 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے آصف آفریدی نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود 87 رنز،سعود شکیل 66، عبداللہ شفیق 57، سلیمان آغا 45،محمد رضوان 19،امام الحق 17،بابر اعظم 16،ساجد خان 05،آصف آفریدی 04، شاہین شاہ آفریدی صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،نعمان علی 06 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 102 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں،ڈمن ہارمر نے دو اور ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔اب بھی جنوبی افریقہ کو پاکستان کی پہلی اننگ کا سکور برابر کرنے کے لیے 148رنز درکار ہیں اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

