لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پنجاب پیڈل چمپئن شپ 2025 کا افتتاح کر دیا۔بیدیاں روڈ لاہور میں ہونے والی تقریب میں وزیرکھیل نے شاٹ کھیل کرچمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرپنجاب پیڈل ایسوسی ایشن کے عہدیداران، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں تمام روایتی اور ابھرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے، پیڈل ٹینس ایک تیزی سے مقبول ہونے والا کھیل ہے مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور، ملتان اور سیالکوٹ میں پیڈل ٹینس کورٹس تعمیر کرنے جارہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلی اے ڈی پی (سالانہ ترقیاتی پروگرام) میں پنجاب کے تمام اضلاع میں پیڈل ٹینس کورٹس تعمیر کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو جدید کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستانی نوجوان پیڈل ٹینس میں بھی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے،پنجاب پیڈل ایسوسی ایشن پیڈل ٹینس کے فروغ کے لئے بہترین کام کررہا ہے،پنجاب پیڈل چمپئن شپ 2025 میں لاہور کے مختلف مقامات سے 66 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ 26 لاکھ روپے سے زائد کے انعامات جیتنے والوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ پنجاب پیڈل ایسوسی ایشن کے صدر منصور علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ صرف لاہور میں ہی پیڈل ٹینس کے تقریباً 35 کلب قائم ہو چکے ہیں، جو اس کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہیں تاہم لاہور کے علاوہ بہت جلد دوسرے شہروں میں بھی پیڈل ٹینس ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ کھیل کو صوبائی سطح پر وسعت دی جا سکے۔ تقریب میں وائس پریذیڈنٹ بیرسٹر بلال اشرف، جنرل سیکرٹری فاحد الہی اور اسپورٹس کوآرڈینیٹر ملک انوش کھوکھر بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- باباکوٹ کے علاقے میں مسلح ڈاکووں اور عوام و پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈکیت پکڑ لیا
- ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے مسافر کوچ سے سپاری،پان پراگ،غیر ملکی سگریٹ اوردیگر نان کسٹم سامان برآمدکرکے کوچ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور سمیت3افراد کو گرفتار کرلیا
- خان زمان کے بھانجے علاؤالدین مینگل انتقال کرگئے
- مسلم لیگ (ن) میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے اور پارٹی خواتین کی سیاسی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مواقع فراہم کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- مجوزہ قانون کو حتمی شکل دینے سے قبل مقامی ماہی گیروں، تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو خصوصی اہمیت دی جائیگی،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- مقتدرہ کے اشاروں پر چلنے والی حکومت نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا، مولانا عبدالرحمن رفیق
- بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجود پسماندگی اور غربت کا شکار ہے،سینیٹر مولاناعبدالواسع
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کاگورندر و ماشکیل میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- سعودی اتحادی فوج نے ریاض پر حوثیوں حملوں کے دعوے کو ’گمراہ کن‘ قرار دے دیا
- طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت مزید تیز

