کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے پنجگور میں نیشنل پارٹی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے چھوٹے بھائی ولید جان بلوچ کے بہمانہ قتل کو دلخراش اور قابل مذمت واقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ولید جان بلوچ کو ایسے موقع پر شہید کیا گیا جب ان کی شادی کے تقریبات جاری تھے اس لیئے بھی یہ ایک انسانیت سوز واقعہ ہے ولید بلوچ ایک نہتے نوجوان اور سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ولید بلوچ کا قتل بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے اور قاتلوں کے نقش پا جہاں بھی جاہینگے انہیں ضرور بے نقاب کرینگے چاہے وہ کتنے بھی زور آور کیوں نہ ہوں ۔ اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاسی کارکن اور ان کے خاندان بھی سب سے ذیادہ غیر محفوظ ہیں بلوچستان میں درندگی عام ہوجکی ہے جس کے بھی ہاتھ میں بندوق آجاتی ہے وہ بندوق کو ہی اپنا قانون تصور کرتے ہیں اور اس گندے دہشتگردی کا سب سے ذیادہ نشانہ بلوچستان بلوچ قوم اور جمہوریت کے نام لیوا بنتے ہیں ، ولید جان بلوچ کا خاندان ایک پرامن خاندان سیاسی خاندان ہے جو قوم دوست وطن دوست اور جمہوریت پسند سیاست سے وابستہ ہے ان کے بزرگوار والد حاجی صالح بلوچ ایک منجھے ہوئے سیاسی رہنما ہیں جو ہر مشکل وقت میں بلوچستان بالخصوص پنجگور کے عوام کے شانہ بشانہ رہتا ہے ، بلوچستان میں سرکار ، قانون حکومتی رٹ مکمل بھی ختم ہوچکا ہے
اسلم بلوچ نے واضع کیا ہے کہ شہید ولید بلوچ کے قاتلوں کی نشاندہی و گرفتاری حکومت کی ذمہ داری ہے پارٹی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے اس کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان شہید ولید جان کے رسم سوئم کے بعد پارٹی رہنما مشاورت سے ترتیب دینگے البتہ یہ طے ہے کہ قاتل کتنے بھی زور آور ہوں ان کے نقش پا جہاں جاہینگے انہیں عوام کے سامنے بے نقاب کرکے رہینگے ۔

