لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)گزشتہ روز کوسٹ گارڈ کی چیکنگ کے دوران ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب ایک شدید بیمار بچے کو اہل خانہ کراچی علاج کے لیے لے جا رہے تھے، مگر کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے اہل خانہ کی منت سماجت کے باوجود گاڑی کو نہیں جانے دیا، جس کے باعث بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ یہ واقعہ بلوچستان میں قانون کے دوہرے معیار پر سوالیہ نشان ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عام شہریوں، مریضوں اور مسافروں کو تو سختی سے روکا جاتا ہے، لیکن دوسری جانب اسمگل شدہ چھالیاں، منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء روزانہ کی بنیاد پر ضلع لسبیلہ اور حب سے کراچی تک پہنچتی ہیں — آخر وہ کس کی سرپرستی میں جاتی ہیں؟شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ آئے روز بلاوجہ عام لوگوں کو تنگ کرتے ہیں، یہاں تک کہ گھریلو استعمال کی اشیاء کو بھی “ایرانی” قرار دے کر روک دیا جاتا ہے۔ اگر ایرانی اشیاء پر پابندی ہے تو پھر ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کھلے عام کیوں دستیاب ہے؟لسبیلہ اور حب کے عوامی حلقوں نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر نواب جام کمال خان عالیانی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری انکوائری کی جائے اور اوتھل چیک پوسٹ کو ختم کیا جائے جو بلوچستان کی عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

