بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار نے ملک بھر میں معیاری تعلیم اور عملی تربیت بارے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

خضدار(این این آئی)بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار نے ملک بھر میں معیاری تعلیم اور عملی تربیت کے حوالے سے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی طالبات کا کراچی اور حب کے معروف صنعتی اداروں کا دورہ کیا۔ جو نہ صرف طالبات کے علم کے نئے دروازے کھولے گا بلکہ آنے والے وقتوں میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے لئے بہتر مواقع پیدا کرے گا۔اس دورے کے دوران طالبات نے کراچی ایکسپو بورڈ سوفٹ ویئر ہاؤس، لیڈا حب انڈسٹریل زون۔ کینڈی لینڈ فیکٹری اور ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کا تفصیلی دورہ کیا۔ صنعتی اداروں میں طالبات کو جدید ترین ٹیکنالوجی جدید مشینری اور صنعتی عمل سے براہ راست متعارف کرایا گیا۔ تکنیکی ماہرین نے طالبات کو تفصیلی بریفنگز دیتے ہوئے صنعت کے بہترین طریقوں سے آگاہ کیا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود احمد کی دور اندیش قیادت اور شاندار ویڑن نے جامعہ کو ملک کی معروف انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ ان کی طلباء کی عملی تربیت پر خصوصی توجہ نے نہ صرف تعلیمی معیار کو بلند کیا ہے بلکہ طلباء کو روزگار کے زیادہ مواقع بھی فراہم کئے ہیں۔جامعہ کے رجسٹرار سید جلال شاہ کی انتظامی صلاحیتوں اور بے مثال محنت نے جامعہ کے تعلیمی معیار کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ ان کی ہمہ وقتی کاوشوں کے بغیر جامعہ کی ترقی کا یہ سفر ممکن نہیں۔ڈائریکسٹوریٹ آف او oric اسرار رئیسانی مینیجر انڈسٹریز نے پروگرام کو ارینج کرکے اس دورے کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں محنت اور لگن نے نہ صرف اس دورے کو کامیاب بنایا بلکہ طالبات کے لئے علم کے نئے راستے کھولے۔ ان کی محنت سے جامعہ خضدار کے طلباء وطالبات کو مستقبل میں بھی ایسے ہی شاندار مواقع میسر آتے رہیں گے۔دورے کے دوران انجینئرفرحان مگسی نے طالبات کی نگرانی اور رہنمائی کا فریضہ بخوبی انجام دیا۔ ان کی معاونانہ کاوشوں سے مطالعتی دورہ کامیابی سے ہم کنار ہوا۔یہ دورہ طالبات کے پیشہ ورانہ مستقبل کی تعمیر میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں تعلیم حاصل کرنے کا مطلب نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ عملی زندگی کے لیے بہترین تیاری بھی ہے۔ جامعہ کا عزم ہے کہ وہ آنے والے وقتوں میں بھی طلباء کو جدید ترین تعلیمی اور عملی سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں