گورنر بلوچستان نے علی احمد لہڑی سے نئے صوبائی محتسب کے عہدے کا حلف لیا

کوئٹہ(این این آئی)گورنر بلوچستان نے علی احمد لہڑی سے نئے صوبائی محتسب کے عہدے کا حلف لیابلوچستان کے صوبائی محتسب کی گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منگل کو تقریب حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں علی احمد لہڑی نے بلوچستان کے نئے صوبائی محتسب کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی احمد لہری سے حلف لیا اس موقع پر سابق صوبائی محتسب نذر بلوچ اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں