فیصل آیاد (این این آئیپاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز، سکیورٹی انتظامات کیلئے اضافی نفری طلب کرلی گئی۔ فیصل آباد پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ پولیس کے 7500 افسران اور پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔سٹی پولیس افسر صاحبزادہ بلال عمر نے پولیس لائن کمپلیکس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے فیصل آباد میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین چار چھ اور اٹھ نومبر کو کھیلے جانے والے ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرکے فیصل آباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے،سکیورٹی پلان کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں تین حصار میں سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔حصاروں کے ساتھ مختلف سکیورٹی پوائنٹس پر 7500 سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک افریقہ سیریز کے لیے ایس پیز، ڈی ایس پیز، انسپکٹرز، ایس ایچ اوز اور پولیس کے جوان تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اہم ڈیوٹی پوائنٹس میں ایئرپورٹ،سرینا ہوٹل، اقبال سٹیڈیم اور پا رکنگ کے ساتھ ساتھ روٹ ڈیوٹی شامل ہے جہاں پر پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی سکیورٹی اور چیکنگ کیلئے لیڈی اہلکار معمور ہوں گی۔ پولیس جوانوں اور افسران کے علاوہ ایلیٹ فورس ڈالفن سکواڈ پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی۔ سی پی او نے کہا کہ اس اہم یونٹ کی سکیورٹی انتظامات کے لیے پنجاب کانسٹیبلری اور دیگراضلا ع سے بھی مزید نفری کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔سی پی او نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کیمروں کے ذریعے اقبال سٹیڈیم سمیت دیگر تمام اہم پوائنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔سکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے موقع پر ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے 1000 سے زائد ٹریفک وارڈن اور اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ٹریفک کی مسلسل روانی کے لیے شہری تعین کردہ متبادل راستے اختیار کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پارکنگ کے لیے سٹیٹ بینک کے سامنے اریگیشن ڈیپارٹمنٹ گراؤنڈ، دھوبی گھاٹ گراؤنڈ،ایگریکلچر یونیورسٹی نیزہ بازی گراؤنڈ گراؤنڈ میں جگہ مختص کی گئی ہے جہاں پر شہری اپنی گاڑیاں موٹر سائیکل پارک کر سکیں گے اور بذریعہ شٹل سروس اقبال سٹیڈیم پہنچیں گے۔ سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں اور شائقین کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی جائے گی۔فیصل آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے گی۔ سیکیورٹی پلان پر عملدر آمد کیلئے عوام کی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ عوام سے درخواست ہے کہ سکیورٹی پلان پر عمل کرتے ہوئے پولیس کا مکمل ساتھ دیں۔

