راولپنڈی میں پاک،ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک پلان

راولپنڈی (این این آئی)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات بہترین رہے۔پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران و اہلکار وں نے سیکورٹی فرائض انجام دیئے جبکہ 367 سے زائد ٹریفک اہلکار وں نے ٹریفک کی روانی یقینی بنائی۔سینئر افسران نے فیلڈ میں ڈیوٹی چیک کی، روف ٹاپس پر سنائپرز تعینات رہے اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن اسکواڈ نے سٹیڈیم کے اطراف گشت کیا۔سی پی او سید خالد ہمدانی کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے مؤثر ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں