کوئٹہ (این این آئی)محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام حب چوکی میں قلات ڈویژن سپورٹس فیسٹیول میں لڑکیوں کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جس میں حب ڈسٹرکٹ سے پانچ سکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے ہوئے طالبات نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ آخر میں فائنل میچ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول حب اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساکران کے درمیان کھیلا گیا جس میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول حب کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ قبل ازیں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح مہمان خصوصی ڈی ای او فیمیل نسرین اقبال نے بلے سے شارٹ لگا کر کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آصف فاروقی، سپورٹس آفیسر حب عادل بلوچ، چیف سپورٹس فیسٹیول آرگنائزر رحیم بخش میروانی، سپورٹس آرگنائزر محسن جمال، ڈی ای او حب محمد رحیم بلیدی، نازش عطاء، فوزیہ، شیرین، نسرین شیخ و دیگر اساتذہ سمیت مختلف سکولوں سے آئیں طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔مہمانان نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بلوچستان کی طالبات کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہی ہیں۔محکمہ کھیل حکومت بلوچستان صوبے بھر میں خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ نوجوان طالبات کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جا سکیں، کل بھی لڑکیوں کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن کے اختتام پر کامیاب ٹیموں کو انعامات دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- باباکوٹ کے علاقے میں مسلح ڈاکووں اور عوام و پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈکیت پکڑ لیا
- ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے مسافر کوچ سے سپاری،پان پراگ،غیر ملکی سگریٹ اوردیگر نان کسٹم سامان برآمدکرکے کوچ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور سمیت3افراد کو گرفتار کرلیا
- خان زمان کے بھانجے علاؤالدین مینگل انتقال کرگئے
- مسلم لیگ (ن) میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے اور پارٹی خواتین کی سیاسی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مواقع فراہم کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- مجوزہ قانون کو حتمی شکل دینے سے قبل مقامی ماہی گیروں، تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو خصوصی اہمیت دی جائیگی،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- مقتدرہ کے اشاروں پر چلنے والی حکومت نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا، مولانا عبدالرحمن رفیق
- بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجود پسماندگی اور غربت کا شکار ہے،سینیٹر مولاناعبدالواسع
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کاگورندر و ماشکیل میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- سعودی اتحادی فوج نے ریاض پر حوثیوں حملوں کے دعوے کو ’گمراہ کن‘ قرار دے دیا
- طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت مزید تیز

