آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل (کل) ھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا

ممبئی (این این آئی)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل (کل) اتوار کوبھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 338رنز بنائے، پوئبے لچ فیلڈ نے 119رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں بھارت نے ہدف 49ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ممبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 338 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پوئبے لچ فیلڈ نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے 17 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 119رنز بنائے، ایلیسی پیری نے 77 اور ایشلے گارڈنر نے 63رنز اسکور کیے۔بھارت کی جانب سے شری چرانی اور دپتی شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں بھارت نے ہدف 39ویں اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، جمائما روڈریگز نے 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اْنہوں نے 14 چوکے لگائے، اْن کے علاوہ کپتان ہرمن پریت کور نے 89 رنز اسکور کیے۔کم گارتھ اور انابل سْدرلینڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ ویمن ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں