لاہور(این این آئی) ماضی کی ملکہ حسن صابرہ سلطان انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سینما سکرین پر راج کرنے والی اداکارہ صابرہ سلطانہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اچھا نہیں لگتا کہ میں ہاتھ پھیلا کر اپنی عزت نفس مجروح کروں لیکن اب مجبور ہو گئی ہوں، میری ادویات بہت مہنگی ہیں جس کے لئے میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ صابرہ سلطانہ نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری مدد کریں، میں ہر طرح سے آپ کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہوں۔

