لاہور(این این آئی)نامور گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ پہلے میں سمجھتا تھا کہ پیار بار بار ہوسکتا ہے مگر اب سمجھ آیا ہے کہ ایک ہی دفعہ ہوتا ہے۔خاتون مداح کے سوال اور گلوکار کے جواب کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ عاصم اظہر کی اداکارہ و ماڈل میرب علی سے منگنی ہوئی تھی تاہم جون 2025 میں 3 سالہ منگنی کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔گلوکار نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا تھا کہ یہ فیصلہ مشترکہ ہے اور انہوں نے دونوں فریقین کی رازداری کی درخواست بھی کی تھی۔

