لاہور(این این آئی)فلم،ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو خون کا عطیہ دے کر دوسروں کی جان بچاتے ہیں، یہ انتہائی عظیم عمل ہے جس کے اجر کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے وقف کر رکھا ہے اور انہیں جہاں بھی میری ضرورت ہے میں ان کے لئے حاضر ہوتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں یہ رجحان دیکھ رہا ہوں کہ نوجوان نسل تھیلیسمیا کے بچوں کو خون کے عطیات دیتے ہیں جو انتہائی قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ کزن میرج سے پہلے اپنے ٹیسٹ کرانے چاہئیں کیونکہ اس وجہ سے بعد میں بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

