لاہور(این این آئی)نامور گلوکار ملکو نے کہا ہے کہ ملک اشرف اعوان سے ملکو تک کا سفر بڑا کٹھن ہے، میٹرک کے بعد سرگودھا سے لاہور آ گیا تھا اورتعلیم کے ساتھ گائیکی کے شوق کو بھی پروان چڑھایا۔ گلوکار نے بتایا کہ میں نے ایم اے انگلش کر رکھا ہے، پڑھائی کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے بہت جدوجہد کی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میرا اصل نام ملک اشرف اعوان ہے،گاؤں میں مجھے ملکو کے نام سے پکارا جاتا تھا اور پھر آگے چل کر یہی نام پڑ گیا۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ خدا کی ذات پر توکل کرتا ہوں اور اس ذات نے مجھے بے ہد کامیابیاں عطا کی ہیں۔

