اسلام آباد (این این آئی)پنجاب میں پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے سکولز کا آغاز (آج)جمعرات سے ہوگا،گیارہ سکولز ناک آؤٹ مرحلے میں حصہ لیں گے۔ٹیموں نے اپنے اپنے اضلاع میں فاتح بن کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔40 اوورز کے ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ 6 نومبر کو کھیلا جائے گا۔دوسرا مرحلہ 8 اور 10 نومبر کو شیڈول ہے،فائنل 13 نومبر کو ہوگا، وینیو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

