بھارتی خاتون کھلاڑی جمائمہ روڈریگس نے اپنی فٹنس کا راز گرین اسموتھی کو قرار دے دیا

نئی دہلی(این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ورلڈ کپ 2026ء جیتنے کے بعد خبروں کی زینت بننے والی بھارتی کھلاڑی جمائمہ روڈریگس نے گھر میں بننے والی ایک اسموتھی کو اپنی فٹنس کا راز قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کھلاڑی جمائمہ نے کہاکہ اِن کی بہترین کارکردگی کے پیچھے صرف محنت، خاندان اور دوست نہیں بلکہ ایک خصوصی گھریلو سبز جوس بھی ہے جسے وہ اپنا صحت کا خزانہ قرار دیتی ہیں۔بھارتی خاتون کرکٹر کے مطابق وہ اس مشروب کو سخت ٹریننگ یا صبح سویرے کے جم سیشنز کے بعد لازمی پیتی ہیں۔جمائمہ نے اپنے انسٹاگرام پر فٹنس سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اِنہیں سبز پتوں والی سبزیاں کھانا اکثر بورنگ لگتا ہے، اس لیے اْنہوں نے اس حوالے سے ایک سادہ مگر مؤثر طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں