کراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد کا کہنا ہے کہ میں ایوارڈز پر نہیں آخرت پر یقین رکھتا ہوں۔حال ہی میں اداکار زاہد حمد نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور انہوں نے اس دوران شوبز سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔جواب میں زاہد احمد نے کہا کہ میں ملائیکہ پر یقین رکھتا ہوں، آخرت پر ایمان رکھتا ہوں، ان چیزوں پر مسلمان کا یقین ہوتا ہے، ایوارڈز پر کسی کا یقین کیسے ہوسکتا ہے۔زاہد احمد نے کہا کہ دو مرتبہ بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرچکا ہوں اور یہ میرے لیے بہت ہیں۔گزشتہ دنوں اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے متعلق بیان پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے معافی مانگی تھی۔اداکار نے کہا تھا کہ میں نے سوشل میڈیا پلیٹ فام کے کری ایٹرز کی بات کی تھی کانٹینٹ کری ایٹرز سے متعلق کچھ نہیں کہا یعنی جنہوں نے یہ پلیٹ فارمز بنائے ہیں انہیں میں نے اپنی طرف سے جہنمی قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس بیان پر مجھے بہت شرمندگی ہے یہ میں جذبات میں کچھ زیادہ ہی کہہ گیا اللہ کے علاوہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ہم کسی بھی جہنمی قرار دیں۔زاہد احمد نے کہا تھا کہ یہ بات میرے لیے قبول کرنا بہت ضروری اس لیے تھا کہ بہت سارے لوگ میرے دین اور اسلام سے متعلق بیان سنتے ہیں اور ان کے اوپر غلط مسیج گیا ہے کہ میں خود کیسے یہ فیصلہ کرسکتا ہوں یا یہ الفاظ کیسے استعمال کرسکتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اب ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

