پٹیل پاڑی کے علاقے میں تنظیم الاعوان پاکستان کا برادری کنونشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پٹیل پاڑہ کے علاقے میں تنظیم الاعوان پاکستان ضلع تورغراعوان کی جانب سے برادری کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے اعوان برادی کے افراد نے شرکت کی،تقریب سے مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی، محنت و افرادی قوت کے پارلیمانی سیکریٹری اور اعوان برادری کے چیئرمین محمد فاروق اعوان سابق رکن سندھ اسمبلی اور اعوان برادری کراچی ڈویژن کے صدر ملک شہزاد اعوان صدر سندھ زاہد اعوان مولانا حبیب رزاق اعوان سیف الرحمن اعوان ثاقب اعوان اور عبدالسلام اعوان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مہمان خصوصی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم الاعوان پاکستان ایک فلاحی تنظیم ہے۔ ہم نے ہمیشہ اپنی اعوان قوم کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ہمارا دین ہمیں یہ سیکھاتا ہے کہ پہلے انسان کی خدمت اسی جذبے کے ساتھ ہم میدان عمل میں ہیں پوری قوم ہمارا بازو ہے ہم کوئی جتھہ نہیں ہیں ہم ملکی وحدت کی بات کرتے ہیں ہماری قوم پورے ملک میں بستی ہے ہم فرقہ پرستی لسانیت سے بہت دور ہیں اعوان قوم اولاد علی ؓہے ہماراشجرہ نسب فرندعلی ؓ محمد بن حنفیہ سے جا ملتا ہے یہی واسطہ ہمیں مولا علی ؓ سے ملاتا ہے لوگ مجھ سوال کرتے ہیں ہمیں کچھ ملتانہیں ہے میرا جواب ہوتا ہے جنہیں ملتا ہے وہ جھکتے ہیں اور اعوان قوم کبھی جھکتی نہیں ہے ہمیں اپنے طورپراعوان قوم کی فلاح و بہود کرنی ہے اعوان برادری میں شرع خواندگی بہت کم ہے ہمیں اپنی قوم کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرناہوگا جس کے لیے عملی قدامات اٹھائے جارہے ہیں اعوان برادری وطن عزیز کی سب سے بڑی برادری ہے مگراسکا تقابل چھوٹی برادریوں سے کیا جائے تو ہمیں دکھائی دے گا کہ ہم اپنی برادری کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے ہم کیوں نہ کرپائے اس جواب بس اتنا ہے کہ ہماری برادری میں بہت سارے صاحب ثروت افراد موجود ہیں مگر ان لوگوں نے اپنی تیجوریوں کے تالے بند کیئے ہوئے ہیں وہ چاہیں تو برادری کے حالات یکسر تبدیل ہوسکتے ہیں ہم سب نے مل کر اس ماحول کو تبدیل کرنا ہے اپنے دلوں کو کشادہ کریں تاکہ برادری کے نادار افراد کا معیار زندگی بہتر بنایا جاسکے۔میں آپ اس والحانہ محبت کا مقروض ہوں جس محبت سے آپ نے مجھے تقریب بلایا جو مجھے عزت دی میں تمام برادری کے افراد شکریہ ادا کرتا ہوں اور جو ذمہ داری آپ نے میرے سپرد کی میں اس پر یقینا پورا اترونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں