ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانا تھا جو بارش کے باعث شروع نہ ہو سکا۔

کولمبو میں کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث شروع نہ ہو سکا اور نتیجتاً پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

پاکستان گروپ مرحلے میں اپنے چار میچز میں سے تین جیت کر سپر 8 مرحلے میں پہنچا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو بھی گروپ مرحلے کے ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس میچ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی تھی اور خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو کھیلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم بارش کے باعث ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے سے طے شدہ فارمولے کے تحت جو ٹیمیں اپنے گروپ میں پہلے پوزیشن پر پہنچی تھیں، انہیں ایک گروپ میں رکھا گیا ہے جو اپنے تمام میچز انڈیا میں کھیلیں گی جبکہ دوسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں سری لنکا میں اپنے میچز کھیلیں گی۔

سپر 8 مرحلے 1 میں انڈیا، زمبابوے، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مقاملہ ہوگا جبکہ گروپ 2 میں پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کو دیکھا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہی رہا ہے جہاں پاکستان نے سات میچز میں سے پانچ میں فتح حاصل کی ہے جبکہ دو میچ نیوزی لینڈ کے نام رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں