ڈاکوکچھی نیشنل پارٹی کے ضلعی کسان سیکرٹری،ساتھی سے موٹر سائیکل،موبائل،نقدی ودیگر سامان چھین کر فرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کچھی نیشنل پارٹی کے ضلعی کسان سیکرٹری اور انکا ساتھی ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گئے موٹر سائیکل موبائل فون نقدی ودیگر سامان چھین لیا گیا مذاحمت کرنے پر ڈاکووں نے انکو زدوکوب کرکے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق بھاگ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین اور نیشنل پارٹی کچھی کے سابق کسان سیکریٹری ماما عبدالستار بنگلزئی اور نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکریٹری ٹکا خان کلواڑ کو نا معلوم مسلح ڈاکو بھاگ پولیس تھانے کی حدود پیر تیار غازی روڈ پر گن پوائنٹ پر انکو لوٹ لیا مسلح ڈاکو ان سے موٹر سائیکل چار عدد قمیتی موبائل فون ایک لاکھ روپے نقدی گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا مذاحمت کرنے پر مسلح ڈاکو ان کو زدوکوب کرکے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں