لاہورمیں پولیو ٹیم پرحملہ کرنے والی خواتین کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور(این این آئی) پولیو ٹیم پر کرنے والی خاتون کو دو بیٹیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔کوٹ لکھپت میں پولیوٹیم پرحملے میں خاتون ورکرکے زخمی ہونے کے واقعہ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کودوبیٹیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق واقعہ گزشتہ روزچندرائے روڈ پرپیش آیا،ملزمہ ثمینہ بی بی نے اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ پولیو ٹیم پرحملہ کیا تھا،اینٹ لگنے سے پولیو ورکر صبا ء تاج کا سر پھٹ گیا تھا،خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔،پولیو ٹیم کے انچارج محمد ایاز اشرف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں تشدد، سنگین دھمکیاں دینے،کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مہم کے دوران ملزمہ ثمینہ نے بچوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کیا، پولیو ورکر نے سمجھانے کی کوشش کی تو خاتون نے 2بیٹیوں کے ہمراہ حملہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں