خضدار(این این آئی) خضدار کے نو تعینات ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے عہدہ سنبھالتے ہی ترقیاتی ایجنڈے کا واضح خاکہ پیش کر دیا۔ خضدار پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کے وفد نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے تعارفی ملاقات کی جس میں علاقائی مسائل، عوامی فلاح کے منصوبے اور باہمی تعاون پر کھل کر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے اپنے وژن پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خضدار ضلع کی تعمیر و ترقی، عوام کی خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چارج سنبھالتے ہی سب سے پہلا سرکاری دورہ شہید سکندر زہری یونیورسٹی کا کیا، جو ضلع میں اعلیٰ تعلیم کا سب سے بڑا ادارہ بننے جارہاہے۔شہید سکندر زہری یونیورسٹی کو مکمل فعال بنانے کے لیئے اقدامات اور جھالاوان میڈیکل کالج کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کروانا،صحت کے شعبے میں بڑی اصلاحات، ہسپتالوں اور بنیادی صحت یونٹس تعلیمی اداروں کو سہولیات سے آراستہ کرنا اور فعال بنانا،پینے کے صاف پانی، بجلی، سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا، نیوٹریشن، بے نظیر انکم سپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں عوام کی فلاحی اقدامات کا احاطہ کرنا عوام کو براہِ راست ریلیف پہنچانا، اوپن کچہری” باقاعدگی سے منعقد کرانا ان کے وڑن میں شامل ہے۔ جب کہ دفتری نظام کو مضبوط و مربوط بنایا جائے گا جہاں سے عوام الناس اور سائلین کے جائز مسائل بروقت اور بغیر کسی دقت کے حل ہوسکیں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے خضدار پریس کلب کے اراکین کو یقین دلایا کہ میڈیا ضلع کی ترقی میں اہم پارٹنر ہے اور ہر اچھے تجویز کو خوشدلی سے سنا اور نافذ کیا جائے گا۔خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی چیئرمین ایوب بلوچ سینیئر نائب صدر منیر احمد زہری سابق صدر ندیم گرگناڑی عبدالواحد رند اور دیگر عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر کے مثبت اور عملدرآمد پر مبنی وڑن کو سراہا اور کہا کہ عبدالرزاق ساسولی کی تعیناتی سے ضلع میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے صحافتی برادری کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔وفد میں خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی چیئرمین محمد ایوب بلوچ سینیئر نائب صدر منیر احمد زہری سابق صدر ندیم گرگناڑی عبداللہ خدرانی محمد خان ساسولی عبدالجبار حسنی عبدالواحد رند عبدالرزاق زہری مولوی فضل الرحمان مینگل مرتضیٰ بلوچ خورشید بلوچ عامر باجوئی الطاف باجوئی شامل تھے۔ جب کہ ڈی سی آفس کے سپرنٹنڈنٹ مراد گزوزئی اور عبدالسلام زہری بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- رولز روئس کا کوچ بلڈ کلیکشن کا آغاز الیکٹرک گاڑی سے
- کراچی: این ای ڈی انجینیئرز نے ڈرائیور لیس کار تیار کر لی
- دوڑ کر بس پکڑنے جیسی سرگرمیاں ’بڑی بیماروں سے بچا سکتی ہیں‘
- ایران جنگ: اسرائیل نے دفاعی نظام پر 26 ارب ڈالر خرچ کر ڈالے
- گیٹس فاؤنڈیشن کی مدد سے پاکستان کا پہلا اے آئی مرکز عوامی صحت میں کیا بدلے گا؟
- بگ بینگ کی نقل کے دوران سیسہ حادثاتی طور پر سونے میں تبدیل
- آرٹیمس 2: خاتون اور سیاہ فام بردار پہلا چاند مشن
- خیبر پختونخوا پولیس کی اینٹی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوششیں
- ڈرون بمقابلہ ڈرون: یوکرین نے جنگ کا نقشہ بدل دیا
- مصنوعی ذہانت کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ، جو خطرناک ہو سکتا ہے

