اوتھل (این این آئی) بیلہ کے قریب مین قومی شاہراہ پر ٹیارہ کے مقام دو موٹر سائیکلز میں تصادم 1 شخص موقع پر جانبحق، 1 ایک شخص شدید زخمی، ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام تاریخی شہر بیلہ کے قریب مین قومی شاہراہ پر ٹیارہ کے مقام دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔نعش اور زخمی کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت عبد الماجد عرف لڈو محلہ میتگ بیلہ کے نام سے ہوئی۔

