ڈیرہ مراد جمالی،پولیس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق منگل کو ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ایس ایچ او میر حسن پولیس تھانہ حامدبمبل گشت پرتھے کہ تیز رفتارٹریکٹرٹرالی نے انکی گاڑی کو ٹکرماردی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم ایس ایچ او اور گاڑی میں سوارپولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں