نصیر آباد (رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی، سیکرٹری ظفر بخاری اور ڈی جی زمان صاحب کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد نذیر احمد چھلگری کی قیادت میں شفاف نظام کی تشکیل تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی محمد خان لہڑی، سیکرٹری ظفر بخاری، اور ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ زمان صاحب کی خصوصی نگرانی اور ہدایت پر شروع کیا گیا ہے جبکہ نصیرآباد میں اس نظام پر کامیاب عملدرآمد کی قیادت سینئر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نذیر احمد چھلگری کر رہے ہیں نذیر احمد چھلگری نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ ایکسائز عوامی سہولت کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کروا رہا ہے تاکہ شہریوں کو باآسانی تمام سہولیات دستیاب ہوں انہوں نے کہا کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی آن لائن رجسٹریشن کا مقصد عوام کے لیے شفاف اور سہل طریقہ کار فراہم کرنا ہے تاکہ لوگوں کو دفاتر کے چکروں سے نجات ملے اور انہیں تمام سہولتیں گھر بیٹھے میسر آئیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز نصیرآباد میں انسدادِ منشیات کی مہم بھی بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے ہماری ٹیم منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کے پروگرام بھی ترتیب دے رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جاسکے نذیر احمد چھلگری کے مطابق محکمہ ایکسائز اور ٹیکسیشن نصیرآباد میں تمام رجسٹریشن ڈیٹا کو جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے محفوظ کر رہا ہے، جس سے جعلسازی دوہری رجسٹریشن اور ٹیکس چوری جیسے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی خصوصی توجہ عوامی ریلیف اور ادارہ جاتی شفافیت پر مرکوز ہے، اور محکمہ ایکسائز اس وژن کو عملی شکل دینے کے لیے سرگرم ہے عوامی و سماجی حلقوں نے نذیر احمد چھلگری اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد میں محکمہ ایکسائز کا طرزِ عمل دوسرے اضلاع کے لیے ایک مثالی نظام بنتا جا رہا ہے عوام کا کہنا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن اور منشیات کی روک تھام کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم پر خدمات کی فراہمی، حقیقی معنوں میں بلوچستان کو جدید طرزِ گورننس کی جانب لے جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا
- بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن،سینئر پروفیسرز کی ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ میں شرکت ڈاکٹرز کمیونٹی کیلئے نیک شگون ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان
- دانا سر ٹریفک حادثہ، ذمہ دار ڈرائیور،ٹرانسپورٹ کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- اوچ پاور پلانٹ کی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، ایک ٹاور کو نقصان، دوسرا بچا لیا گیا
- امریکہ امن، باہمی احترام اور عالمی تعاون کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا،قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- مخلوط حکومتوں میں اتحادیوں کے تحفظات فطری،سرفراز بگٹی کی آئینی مدت بارے سوال انہی سے پوچھا جانا چاہیے،گورنر بلوچستان
- انجینئر ڈاکٹر بدرالاسلام نے بطور چیئرمین لاہور بورڈ عہدے کا چارج سنبھال لیا
- شہید خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں شیشے کے تابوت میں عوامی دیدار کیلئے رکھ دی گئیں
- بھارت میں 5 مساجد کو مسمار کردیا گیا
- خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی کیونکہ ہم بااخلاق ہیں، ٹرمپ

