اپنے وسائل میں رہ کر تمام بی ایچ یوز میں ادویات کے کوٹہ کو بڑھا رہے ہیں،بہت جلد جوائنٹ بی ایچ یوز میں ایوننگ اور نائیٹ صحت کی سہولیات فراہم کرینگے ڈی ایس ایم، پی پی ایچ آئی ممتاز رند‎

سبی(نامہ نگار)اپنے وسائل میں رہ کر تمام بی ایچ یوز میں ادویات کے کوٹہ کو بڑھا رہے ہیں،بہت جلد جوائنٹ بی ایچ یوز میں ایوننگ اور نائیٹ صحت کی سہولیات فراہم کرینگے ڈی ایس ایم، پی پی ایچ آئی ممتاز رند۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس ایم، پی پی ایچ آئی ممتاز علی رند سے صدر ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ سبی اللہ داد رند نائب صدر اشتیاق احمد چاچڑ نے پی پی ایچ آئی آفس میں ملاقات کی۔دوران ملاقات بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرہارون رشید٬لوجسٹک آفیسر قاضی عرفان بھی موجود تھے۔ ممتاز علی رند سے بی ایچ یو میں اسٹاف, ادویات اور سہولیات کے فقدان پر گفتگو کی گئی۔ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی رند نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو مفت صحت کی سہولیات دینا ہمارا فرض ہے۔ کوتاہی برداشت نہیں کریں گے اپنے وسائل میں رہ کر بختیارآباد٬لہڑی سمیت ضلع سبی کے تمام بی ایچ یوز میں ادویات کے کوٹہ کو بڑھارہے ہیں اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی جلد تعینات کیے جارہے ہیں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہاہے کہ پی پی ایچ آئی کے ماہر لیڈی ڈاکٹرز کی قیادت میں مختلف بی ایچ یوز اور ایچ سیز میں مفت ڈلیوری کیس کی سہولت شہریوں کو فراہم کی جارہی ہیں روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈی کے دوران مفت ادویات کی فراہمی جاری ہے اسٹاف کی غیر موجودگی کے سوال پر کہنا تھا کہ غیرحاضر عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کریں گے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اسٹاف اپنی حاضری اور آنے والے سائل کی دادرسی کرے میڈیا ہمارے کمی کوتاہیوں کی نشاندہی کریں تاکہ سدھار لایا جاسکے میڈیا کے زریعے ہمیں اپنے اور اپنے اسٹاف کی کمزورریوں کو نکالنا ہوگا اور صحت کی سہولیات دینے کے لیے ہرممکن کوششیں کرنے ہونگے ممتاز علی رند کا کہنا تھا کہ بہت جلد صحت کی سہولیات کو وسیع کرکے عوام کو صحت کی مفت سہولیات انکی دہلیز پر دینگے جوائنٹ بی ایچ یوز میں صبح کے علاوہ شام اور رات کے اوقات میں بھی اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بناکر اپنے شہریوں کومفت صحت کی سہولیات فراہم کرنگے

اپنا تبصرہ بھیجیں