ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے،آفتاب احمد لاسی

اوتھل (این این آئی) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی خصوصی ہدایت پر سرکٹ ہاؤس اوتھل میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ کھلی کچہری کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر اوتھل آفتاب احمد لاسی نے کی، جس میں شہریوں اور سرکاری محکمہ جات کے آفیسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں جنہیں موقع پر ہی حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے اور کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا ہے ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں عوام اپنے مسائل پیش کرے مسائل حل کے لیے فوری اقدامات کئیے جائے تاکہ عوام کے مسائل حل اور ان کی شکایت کا ازالہ ہوسکے کھلی کچہری میں بنیادی سہولیات، صفائی، پانی، صحت اور دیگر شہریوں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جن کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ کھلی کچہری میں عوام نے بھر پور شرکت نہیں کی اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ، ایم ایس سول ہسپتال اوتھل ڈاکٹر اویس واجد، وائس چیئرمین وسیم خاصخیلی ڈی ایس پی نور مصطفی مگسی، ایس ایچ اواوتھل یار محمد کمانڈو،ایڈیشنل ایس ڈی او ایریگیشن ملک محمد اشرف، ایس ایچ او شاہد اقبال، ایجوکیشن آفیسر حاجی نوید ہاشمی،سوشل ویلفئیر آفیسر اوتھل عبدالصمد رونجھو ایس ڈی او پی ایچ ای بھاگ چند، انجنئیر رمضان، نائب تحصیلدار عطااللہ جاموٹ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفیسر عبدالصمد انجنئیر عبدالغفار مگسی،میونسپل کمیٹی اوتھل کے عبداللہ رونجہ،، قانونگو اکبر، غلام قادر، حبیب اللہ جاموٹ اللہ ورایا شیخ،کونسلران میں سردار زادہ ابراہیم مانڈڑہ اور رفیق مانڈڑہ و دیگر شہریوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں