اسلام آباد (این این آئی)دوسرا آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعرات کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے آغا محمد علی شاہ کریں گے۔اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری دانیال اعجاز نے بتایا کہ اجلاس میں ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن (آئی ٹی بی اے) کے زیراہتمام دوسرا آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ 22 نومبر کو لیزر سٹی باؤلنگ کلب ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں وفاقی دارالحکومت کے باؤلرز حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز اور ڈبلز کیٹگریز کے ایونٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

