بیلہ (رپورٹر)نیشنل پارٹی قلات ڈویژن کے ریجن سیکرٹری ایڈووکیٹ عبدالحمید بلوچ کی نیشنل پارٹی بیلہ کے سنئیر رہنما واحد بلوچ ضلعی ڈپٹی آرگنائزر قادر لانگو محمدانوربلوچ عبدالمجیدبلوچ کے ساتھ سیاسی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال۔
انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیلہ میں پارٹی کو مضبوط تنظیمی ڈھانچے فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے
عنقریب ضلع بیلہ کے تمام تحصیلوں اور ضلعی کنونشن کے انعقاد کے بارے میں زمہ دار دوستوں کی تعاون اور مشاورت سے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری میر اشرف علی مینگل بھی موجود تھے۔

