کوئٹہ(این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنماء اور صوبائی مشیرِ بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے سول سیکرٹریٹ افسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر نے نومنتخب صدر امیر حمزہ زہری، جنرل سیکرٹری عبدالولی کاکڑ سمیت کابینہ کے دیگر عہدیداروں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے اس موقع پر کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدار سول سیکرٹریٹ کے افسران اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی امور اور مشینری کو مؤثر انداز میں چلانے میں سرکاری افسران اور ملازمین کا بنیادی کردار ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ہونے والی قیادت جمہوری اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی نظام کو مؤثر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔ صوبائی مشیر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ موجودہ حکومت افسران اور ملازمین کی فلاح و بہبود، ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مضبوطی اور عوامی خدمات کے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

