کوئٹہ(این این آئی)محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے ڈائریکٹر پلاننگ عبدالستار شاہوانی،سینئر ضلع آفیسر کوئٹہ جمعہ خان کاکڑ، ٹرینرمحمدہاشم خان کاکڑ، دپتی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر ارم تاج، دپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹرحفیفہ،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالطیف محمد حسنی اور ڈائریکٹر حبیبہ نے کہا ہے کہ فیملی پلاننگ کی سہولت حاصل کرنے والوں کا تمام ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے ڈیش بورڈ کھولنے پر کلائنٹ کا مکمل ڈیٹا سامنے آجائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور یو این ایف پی اے کے زیراہتمام ایک روزہ فیملی ویلفیئر ورکرزسپروائزر ز فیملی ویلفیئر کونسلر اورٹریننرز کیلئے موبائل پر الیکٹرانک کلائنغ ریکارڈ ای آر سی ڈیٹاانٹری ک حوالے سے منعقدہ ٹریننگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی زہانت کا دور ہے دنیا جدیدہورہی ہے لہذا آپ بھی ان تمام چیزوں سے استفادہ حاصل کریں اس سے چیزبہتر ہوں گی اور ملازمین کو بھی آسانی ہوگی کہ کتنے ڈسٹرکٹ میں لوگ فیملی پلاننگ پرعملدرآمدکررہے ہیں اورانہیں آپ نے کیا کیا سامان فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ پاپولیشن دیگر شتراکتی داروں کے ساتھ ملکر فیملی پلاننگ کرنے والے شادی شدہ جوڑوں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہا ہے اور اب یہ ہماری ز مہ داری بنتی ہے کہ فیملی پلاننگ کرنے والے جوڑوں کا مکمل ڈیٹا اپنے پاس رکھے۔انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ کرنے والے جوڑوں کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے تمام عمل کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے عملے کی ٹریننگ کابھی انعقاد کیا جارہاہے جس سے انہیں ڈیٹا محفوظ بنانے سے متعلق جدید ٹریننگ دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- تعلیم کا حصول پہلی ترجیح،کھیل بھی انسانی زہنی نشوونما کیلئے کلیدی کردار اور اہمیت کے حامل ہوتے ہیں،شکیل احمدقمبرانی کا تقریب سے خطاب
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی قابل ستائش ہے،سید جہانگیرشاہ
- قوموں کی ترقی میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے،سیدال خان ناصر
- سر پرست
- سانچ :مہنگائی، روزمرہ مشکلات اور عوام کی سیاسی توقعات
- وکلاء اور پولیس کے درمیان تصادم افسوس ناک ہے، پیر ریاض محمد شاہ
- ترقیاتی اسکیمات جلد مکمل کیے جائیں ترقیاتی اسکیمات میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے الیاس کبزئی
- شہر کی صفائی، نظم و ضبط اورشہری سہولیات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتر رحمان لودھی کے قابلِ تقلید عملی اقدامات
- ضلع صحبت پور میں علامہ مشتاق حسین عمرانی کا تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ
- مس یونیورس کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا

