پشین(این این آئی)ایکسائز، ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منزرکی، پشین کے مضافاتی علاقوں میں بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خلاف بڑا آپریشن مکمل کر لیا۔ کارروائی کا مقصد علاقے میں منشیات کی کاشت اور اس کی ترسیل کے خاتمے کیلئے موثر اور ہدفی اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت فرنٹیئر کور، اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) اور ایکسائز، ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس کے افسران و اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ ٹیموں نے مختلف مقامات پر وسیع رقبے پر کاشت بھنگ کے کھیت تلف کیے اور کارروائی کے دوران متعلقہ مواد بھی قبضے میں لیا۔محکمے کے مطابق یہ اقدام خطے میں جاری انسدادِ منشیات مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد کاشت، ترسیل اور منشیات کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ بین الاقوامی اداروں، خصوصاً INL (انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا) کے تعاون سے اپنی استعدادکار میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔آپریشن کی مکمل نگرانی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر کی جانب سے کی گئی، جس نے کارروائی کو مربوط، موثر اور شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خلاف یہ تسلسل خطے کو منشیات سے پاک بنانے کے حکومتی عزم کی واضح ترجمانی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک
- پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک کی مقبوضہ بیت المقدس میں کولمبیا سفارتخانے کی مذمت.
- مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
- اکتوبر میں ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے 20 حملے ناکام بنائے، سعودی اتحادی افواج کا دعویٰ
- مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پر دو بنگلادیشیوں کو سزائے موت
- ایران اور وینزویلا پر حملوں میں امریکی خلائی جنگی نظام کے استعمال ہونے کا انکشاف
- چین کا اسرائیل سے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی آبادکاری کو روکنے کا مطالبہ
- ایرانی حقوق تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی، ایرانی آرمی چیف کا اعلان
- گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
- نیب کراچی نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے افسران کو طلب کرلیا

