نواب ثناء اللہ زہر کی سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر امیر حمزہ محمد شہی،کابینہ کو مبارک باد

خضدار(این این آئی)کستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلوچستان کے نو منتخب صدر امیر حمزہ محمد شہی جنرل سیکرٹری عبدالولی کاکڑ اور انکی نومنتخب پوری کابینہ کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی نو منتخب صدر اور کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہونے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب صدر اور کابینہ ممبران ہمیشہ کی طرح تمام ملازمین کے حقوق کے لئے بلا رنگ و نسل بغیر تفریق کے جدوجہد کریں گے اور ملازمین کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے ان کے تمام جائز مسائل حل کریں گے چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ نو منتخب صدر امیر حمزہ محمد شہی ایک باصلاحیت و متحرک رہنماء اور جزبہ خدمت سے سرشار ہیں ماضی میں بھی انہوں نے اپنے بہترین خدمات کی بدولت تمام ملازمین کے لئے بلا رنگ و نسل کے جدوجہد کیے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کے کافی مسائل حل ہو گئے ہیں انہی خدمات کی بدولت ملازمین نے انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی عطا کی امید ہے کہ وہ ماضی کی طرح اپنی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں