کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق22نومبرکو (بروزہفتہ) کو سریاب گرڈ اسٹیشن پاور ٹرانسفارمر ٹو پر کام کیا جائے گا اس دوران کرانی، سیاب ون، انڈسٹریل، ہزارہ ٹاون، واسا، جوائنٹ روڈ، کرانی ایکسپریس اور منی مارکیٹ فیڈروں کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسکے علاوہ کوئٹہ پیکج منصوبے کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں روڈ کی توسیع اوردیگر ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں بجلی کے نئے کھمبوں کی تنصیب اور برقی لائنوں کی شفٹنگ کیلئے 22نومبرکو (بروزہفتہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے وی آئی پی اسٹیڈیم، ملک پلانٹ، شہباز ٹاون، عالم خان، نواکلی ر مری آباد گرڈ اسٹیشن گلستان اور طوغی فیڈروں سے جبکہ سریاب گرڈ اسٹیشن کے اولڈ لیاقت بازار، اولڈ جان محمد، نیو جان محمد اولڈ جان محمد فیڈروں سے10 بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اسی طرح 23نومبر کو شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن میں پاور ٹراسفارمر تھری پر کام کیا جائے گا۔ کام کے دوران اس ٹرانسفارمر سے منسلک ویسٹرن بائی پاس، ایف سی، واسا، کڈ نی سینٹر، دوستین، بیوٹمز آئی ٹی یونیورسٹی، آریا ہسپتا ل،خروٹ آباد، ایئر پورٹ روڈ، پی اے ایف، چشمہ اور نوحصار فیڈروں کو صبح 8 بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اسی طرح سٹی گرڈ اسٹیشن کے وی آئی پی اسٹیڈیم، مری آباد گرڈاسٹیشن کے مری آباگلستان، حالی روڈ،زرغون گرڈاسٹیشن کے نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ، انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے سریاب مل، شاہنواز، شموزئی، اولڈاورنیومیاں غنڈی، شموزئی، شاہنواز اور واسا فیڈرز، سریاب گرڈاسٹیشن کے نیوجان محمد، اولڈجان محمدروڈ، لیاقت بازار، اولڈ لیاقت بازار، بی ایم سی، کرانی، ہزارہ ٹاون،جبکہ فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی۔ علاوہ ازیں 24نومبرکو(بروزپیر) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائرپورٹ روڈ، تکاتو، دوستین، عمر، چشمہ، واسا فیڈروں،مری آبادگرڈاسٹیشن کے کاسی ٹو،سٹی فیڈرز، سٹی گرڈ اسٹیشن کے ملک پلانٹ، شہباز ٹاون اولڈ سمنگلی، انٹر کنکٹر، پی اے ایف جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو، کرانی، واسا، سمنگلی ایکسپریس، ہزارہ ٹاون، سرکی روڈفیڈرز سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک، بجلی بندہوگی۔اسکے علاوہ صوبہ کے مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پرمرمتی کاموں کے سلسلے میں 22 نومبر کو 132kV نال گرڈ اسٹیشن میں کام کے دوران نال گرڈ اسٹیشن سے منسلک تمام فیڈروں کو دن11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسی طرح 23نومبرکو 132kV ریتو ڈیرو ٹرانسمیشن لائن پر صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک گنداخہ گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

