کوئٹہ(این این آئی)سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا کوئٹہ میں اسٹیٹ آفس اور پاک پی ڈبلیو ڈی کی اثاثوں کی جانب پڑتال کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ناصر محمود کی سربراہی میں کمیٹی ممبران کی13 رکنی وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پرایڈیشنل سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس عارف محمود اور ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ آفس اینڈ ورکس عبیدالدین نے کمیٹی ممبران کو مرکزی گورنمنٹ عمارتوں کے5 سال کی تفصیلات جن میں سرکاری عمارتوں کی مرمت، یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی، ملازمین کے معاملات، نئے پروجیکٹس کیاخراجات، آمدنی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سٹینڈگ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ناصر محمود نے کہا کہ فیڈرل لاجز کے رہائشی کوارٹرز کی حالت ہر صورت بہتر بنائیں گے۔ اس حوالے سے انھوں نے ڈی جی اور جوائنٹ سیکرٹری ہدایات جاری کی کہ وہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کرے۔ تاکہ سرکاری آفیسران ہوٹلوں میں رہنے کے بجائے سرکاری کوارٹرز کی رخ کریں۔ جس سے سرکاری محکموں کے اخراجات میں کمی آسکے۔ اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر محمد شاہد، پی ایچ اے- ایف رہائشی پروجیکٹ کے معاملات جن میں پروجیکٹ کنٹریکٹرز، الاٹیز، اور این ایل سی سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے کہا کہ پروجیکٹ ٹھیکیداروں کو اپنے شیڈولڈ ٹائم ٹیبل کے مطابق اپنے ٹھیکے مکمل کریں اسیطرح ایم ڈی پروجیکٹ ٹھیکیداروں کوادائیگی وقت پرکیا کریں تاکہ پراجیکٹ کے کام بروقت مکمل کی جائے۔

