لسبیلہ ضلعی صدر مقام اوتھل میں 2016-17 میں ایک کروڑ روپے سے بنے چار پی او پلانٹ فنکشنل ہونے سے پہلے ہی غیرفعال

اوتھل (این این آئی) لسبیلہ ضلعی صدر مقام اوتھل میں 2016-17 میں ایک کروڑ روپے سے بنے چار پی او پلانٹ فنکشنل ہونے سے پہلے ہی غیرفعال،زنگ آلود ہوئے 8 سال ہوگئے۔ شہرکیتمام واٹر فلٹر پلانٹ عرصہ دراز سے بندھ ہیں، عام شہری صاف پانی پینے سے محروم،عام شہری واٹر سپلائی کا آلودہ اور ہلکا نمکین پانی پینے سے ہائی بلڈ پریشر اور دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے دور وزارت اعلیٰ 2016.17 میں اوتھل کی خوبصورتی کے لیئے 20 کروڑ روپے دیئے تھے۔ان 20 کروڑ روپے میں سے ایک کروڑ روپے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیئے 4 آر او پلانٹ کے لیئے مختص کئے گئے تھے۔یہ آر او پلانٹ ایک شہر کے وسط میں مین قومی شاہراہ سے متصل جام یوسف فٹبال اسٹیڈیم سے متصل، ایک ڈی ایس پی ہاؤس کے عقب میں، ایک جاموٹ کالونی اور ایک رونجھہ کالونی میں بنائے گئے تھے۔ان کو بنے ہوئے تقریباً 8 سال ہوگئے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہ چاروں آر او پلانٹ فنکشنل ہونے سے پہلے ہی زنگ آلود ہوکر اپنی فعالیت کھو بیٹھے۔ 8 سالوں سے فعال نہ کرنے کے باعث لاکھوں روپے کی مشینری زنگ آلود ہوکر ناکارہ ہوگئی ہے۔مشینیں خراب اور نلکے اور ٹونٹیاں زنگ آلود ہوکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں ہیں۔اور ان میں چھاڑیاں اگ آئیں ہیں۔ فلٹر پلانٹ نہ ہونے کے باعث شہری واٹر سپلائی کاآلودہ اور کھارا پانی پی کر ہائی بلڈ پریشر اور طرح طرح کی موذی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ستم ظریفی کی بات تو یہ ہے کہ کوئی محکمہ ان کو ہینڈ اوور کرنے کو تیار نہیں۔جب کہ شہر میں قائم تمام RO پلانٹ کئی سالوں سے بندھ ہیں۔اسطرح شہر کے تمام RO پلانٹ معمولی خرابی پر بندھ ہوکر ناکارہ ہوگئے ہیں۔صاحب استطاعت شہری پرائیویٹ RO پلانٹ سے پیسوں پر پینے کا صاف پانی خریدتے ہیں لیکن غریب شہری اس کمرتوڑ مہنگائی میں روٹی خریدیں یا پینے کا صاف پانی۔ شہریوں نے نیب بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک کروڑ روپے سے بنے چار RO پلانٹ جوکہ فعال ہونے سے پہلے ناکارہ اور زنگ آلود ہوگئے اور اس سے پہلے بنائے گئے آر او پلانٹ کی بندش کا سخت نوٹس لے کر متعلقہ ادارے کے خلاف قانونی کاروائی کریں اور شہر کے تمام واٹر فلٹر پلانٹس کی عرصہ دراز سے بندش پر کاروائی کرتے ہوئے ان کو فعال کرکے اور ٹائمنگ مقرر کرکے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرکے ان کو بلڈ پریشر ہیپاٹائٹس، گردوں اور پیٹ کی بیماریوں اور دیگر موذی امراض سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں