ڈیرہ مرادجمالی،نامعلوم افرادپولیس تھانے پرد ستی بم پھینک کرفرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) سندھ بلوچستان کا مشہور ڈاکووں کا سہولت کار اور پتھائیدار درجنوں ڈاکووں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا انکی گرفتاری گزشتہ شب سندھ بلوچستان سرحدی چیک پوسٹ پر عمل میں آئی انکو ایک پولیس تھانے کے ایس ایچ او پولیس نفری کے ساتھ چیک پوسٹ کراس کروا رہے تھے ایس ایچ او کی بھی خوب دھلائی کے بعد انکو رہا کر دیا گیا پولیس کے مطابق مبینہ طور پر سندھ اور بلوچستان کے مشہور سہولت کار اور ڈاکووں کو محفوظ پناہ دینے والے ریحان خان کو شمبے چیک پوسٹ پر گزشتہ شب سندھ رینجر نے حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق انکو مزکورہ چیک پوسٹ سے مقامی ایس ایچ او کراس کروا رہا تھا ور وہ بھی رینجر کے ہاتھ چڑھ گیا جس کی خوب دھلائی کے بعد اسکو رہا کر دیا گیا ریحان خان کے ساتھ سندھ اور بلوچستان کے درجنوں ڈاکووں بھی ہمراہ تھے جن کو گرفتار کرلیا گیا اور گرفتاری کے بعد ان کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اہم انکشافات اورگرفتاریاں متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں