حب (رپورٹر)نیشنل پارٹی کے زیراہتمام تین اضلاع کا مشترکہ “ورکرز کانفرنس ” بنام حاجی وزیر علی خان رند شاندار اور منظم انداز میں منعقد ہوئی جس میں تینوں اضلاع کے جائزہ رپورٹس پیش کئے گئے۔آواران کے جنرل سیکریٹری یار جان بزنجو، لسبیلہ کے ڈپٹی آرگنائزر قادر بلوچ اور ضلع حب کی تینوں تحصیلوں کے نمائندہ عہدیداران نے الگ الگ تنظیمی اور سیاسی جائزہ رپورٹس پیش کیں۔ تحصیل وندر کے صدر عطاء اللہ شاہوانی، گڈانی کے جنرل سیکریٹری محراب علی مہر اور حب تحصیل کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ مینگل نے اپنی رپورٹس میں تنظیمی فعالیت، عوامی مسائل، کارکنوں کی جدوجہد اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔
شرکاء اور قیادت نے تمام رپورٹس کو جامع، تسلی بخش اور نیشنل پارٹی کی تنظیمی مضبوطی کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔ کانفرنس میں سینئر تجربہ کار ساتھیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کارکنوں اور خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے سوالات اٹھائے، اپنی آراء دیں اور تنظیمی معاملات پر کھلے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے جمہوری کلچر، شفافیت اور اجتماعی غوروفکر کی روایت کو مزید مضبوط کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں آواران کے ضلعی صدر عابد حسین، لسبیلہ کے آرگنائزر محمد بخش، ضلع خواتین سیکریٹری فہمیدہ حمید، عبدالواحد بلوچ، خیر محمد رند، امین رونجھو، نظر شاہ بخآری ،ڈاکٹر مولا بخش ،جی آر بلوچ، کونسلر بشیر جمالی،حب علی،ایاز مگسی، محسن لانگو،ظفر ڈومکی و دیگر نے خطاب کیا ۔
کانفرنس میں اقلیتی رہنما اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی گھنشام داس، بی ایس او کے مرکزی کمیٹی رکن شفیق مہر، بلوچستان ورکنگ کمیٹی کے سابق اراکین رحمدل ملائی، ناظم صمد اور ظفر ظہیر کے علاوہ سر بالاچ طارق اور شاکر علی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور کانفرنس کی اہمیت کو سراہا۔
کانفرنس کے موقع پر
ضلع حب کے صدر عبدالغنی رند نے مہمانوں اور کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم پر اعتماد کرکے اس عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد کی ذمہ داری دینا ہمارے لیے اعزاز ہے جس نے ہمارے حوصلوں کو مزید بلند اور تنظیمی ارادوں کو مضبوط کیا ہے۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہل علم و دانش، نوجوان کارکنوں، خواتین اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ انتظامی امور کے لیے مرتب کردہ کمیٹیوں نے ذمہ داری اور ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔
انتظامی و استقبالیہ کمیٹی میں عابد ملازئی، جان محمد بلوچ، حافظ رسول بخش، جان پلال، رحمت اللہ خاصخیلی، درانی خان، جسکانی ،کامریڈنیاز بلوچ، بلال بلوچ اور انور بلوچ شامل تھے جنہوں نے شرکاء کی رہنمائی اور استقبالی امور کو مؤثر انداز میں سنبھالا۔
شرکاء کیلئے ضلعی صدر عبدالغنی رند کیجانب سے خصوصی طور پر ظہرانے اور ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ جسکی ذمہ داری خورشید علی رند، ارباب مگسی اور عابد ملائی نے نبھائی جنہوں نے مہمان نوازی کے تقاضوں کو بہترین انداز میں پورا کیا۔
میڈیا ٹیم میں اسد غنی، ثناء اللہ مینگل، فہد جلبانی، محسن لانگو اور مرتضیٰ کٹوہر شامل تھے جو کانفرنس کے مختلف حصوں کی خصوصی کوریج پر مامور رہے۔
ورکرز کانفرنس کی مجموعی خاکہ بندی کرکے ترتیب و ترکیب اور نظم و نسق کی نگرانی چیئرمین واحد رحیم کرتے رہے جنہوں نے تمام مراحل کو بروقت اور مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا اور کانفرنس کے ہر حصے کی رابطہ کاری کو یقینی بنایا۔
کانفرنس کے کامیاب اور خوشگوار اختتام کے بعد ضلعی صدر عبدالغنی رند کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر مہمانوں کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی سینئر نائب صدر شاہ وس حاصل بزنجو، بلوچستان کے صدر اسلم بلوچ، جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ، فنانس سیکریٹری اشرف علی مینگل، ریجنل سیکریٹری حمید شاہوانی اور رازق چھلگری شریک ہوئے، جبکہ چیئرمین واحد رحیم، خورشید رند، اسد غنی، حافظ رسول بخش، عابد ملازئی، اہد رند اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

