مس یونیورس کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا

نانتھابوری،تھائی لینڈ (اے ایف پی)تھائی لینڈ میں مس یونیورس کے فائنل مقابلے کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا۔25 سالہ فاطمہ بوش انسانیت دوست سرگرمیوں اور رضاکارانہ کاموں کیلئے مشہور ہیں۔۔۔

مقابلے میں ایک لائیو سٹریم کے دوران تھائی ایونٹ ڈائریکٹر نے انکی سرِعام سرزنش کی لیکن اسکے باوجود فاطمہ بوش مداحوں کی پسندیدہ امیدوار قرار پائیں۔ مس یونیورس 2025 کے مقابلے میں 120 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا تھا، فائنل کے نتائج میں تھائی لینڈ کی امیدوار رنر اپ قرار پائیں جبکہ وینزویلا اور فلپائن کی حسینائیں بھی ٹاپ فائیو میں شامل رہیں، مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی 25 سالہ روما ریاض نے کی جبکہ فلسطین کی پہلی حسینہ نادین ایوب بھی مِس یونیورس ایونٹ میں جلوہ گر ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں